Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • ایم کیو ایم قیادت کی زبان ناقابل برداشت ہے: شرجیل میمن
    • علیمہ خان کے بعد نورین نیازی عظمیٰ خان بھی گرفتار
    • بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطع پر گھرا تنگ گرفتاریاں شروع
    • حکومت راستے بند کر کے عوام کو اسلام آباد پہنچنے سے نہیں روک سکتی حافظ نعیم الرحمن
    • پاکستان میں دہشتگردی کیلئے را طالبان دہشتگرد گروہوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب
    • دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے
    • مصطفی کمال کراچی کو دوبارہ لسانی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، سعدیہ جاوید
    • مکہ مکرمہ، مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے
    • احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق مگر پرامن ہونا چاہیے ،کاروبار زندگی متاثر نہیں ہونا چاہیے:راجہ پرویز اشرف
    • اسحاق ڈار کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات تجارت اور تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
    • ملک بھر کے منتخب 115اضلاع میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
    • پٹرول 4 روپے 61 پیسے فی لٹرمہنگا ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لٹر سستا
    • عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست منظور
    • کرپشن الزامات’ چین نے 2 سینئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت نے مشکل حالات کے باوجود برآمدات میں معمولی اضافہ کرلیا، تاہم خام مال کی قلت اور کپاس کی گرتی پیداوار نے صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 0.3 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا، جبکہ ملبوسات اور ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 1.1 فیصد اضافے سے 14.98 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔رپورٹ کے مطابق نان نِٹ اپیرل کی برآمدات 3.9 فیصد اضافے سے ریکارڈ 4.295 ارب ڈالر رہیں۔ مردوں کے کاٹن ٹراؤزر کی برآمدات میں 19 فیصد جبکہ خواتین کے کاٹن ٹراؤزر کی برآمدات میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری جانب خام مال اور انٹرمیڈیٹ مصنوعات کی برآمدات 3.4 فیصد کمی سے 3.03 ارب ڈالر رہ گئیں، جبکہ نِٹ ویئر کی برآمدات بھی 0.7 فیصد کم ہوکر 4.979 ارب ڈالر رہیں۔ٹیکسٹائل برآمدات کی بڑی منڈیوں میں یورپی یونین کو 7.103 ارب ڈالر، امریکا کو 4.853 ارب ڈالر، برطانیہ کو 1.730 ارب ڈالر اور چین کو 644 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔لیکن صنعت کے لیے سب سے بڑا چیلنج کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں کپاس کی پیداوار صرف 5.5 ملین بیلز رہی، جو تین دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔ اس کے مقابلے میں 2011ـ12 میں کپاس کی پیداوار 14.8 ملین بیلز کی بلند ترین سطح پر تھی۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے مطابق کپاس کی پیداوار میں پیدا ہونے والا خلا درآمدات کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کم ہوکر 1.27 ارب ڈالر رہیں، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل صنعت کو مسابقتی توانائی نرخ، قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی، تیز رفتار ریفنڈز اور کاروباری لاگت میں کمی دینے کی سفارش کی ہے۔کونسل نے کارپوریٹ انکم ٹیکس 15 فیصد کرنے، امریکا اور برطانیہ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کے لیے کوششیں تیز کرنے اور کپاس کے لیے مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینے سمیت چھ شعبوں میں 11 پالیسی سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز

      وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار

      وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.