کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی بہتر ہونے کی امید سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ایران تنازع پر سفارتی پیش رفت کے امکانات نے بھی مارکیٹ سینٹیمنٹ بہتر کیااور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس200پوائنٹس اضافے کے بعد 170800کی سطح سے بڑھ کر 171100کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور48.17فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا مقامی سطح پر آٹو، سیمنٹ، بینکنگ اور آئل اینڈ گیس شعبوں میں خریداری سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 848 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیااور انڈیکس دن کی بلند سطح 171732پوائنٹس پربھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس268پوائنٹس اضافے سے100 انڈیکس170884پوائنٹس سے بڑھ کر 171153پوائنٹس پرجا پہنچا۔
