اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی پولیس حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ہراساں کیا جائے گا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں ملک عامر ، شعیب شاہین اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا اور ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس حکام نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہراساں نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئندہ ایسا کیا جائے گا۔ پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ اگر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس حکام کی جانب سے درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔
بریکنگ نیوز
- نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
- لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
- اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
- اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
- سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
- لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
- سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
- نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
- پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
- آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
- برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
- پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
- لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
- PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
- حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
- سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
- نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی کا دورہ Devsinc
- لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
