Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر
    • لاکھوں کی وارداتیں شہری زیورات نقدی موبائل فونز گاڑیوں سے محروم
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہوا ہوں کا راج
    • اسلام آباد پولیس نےجدید نیٹ لانچرزمتعارف کروا دیا
    • سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے
    • لاہور ہائیکورٹ’ پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی
    • سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر امریکہ کی سفیر نٹالی اے بیکر سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کی کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا
    • نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب
    • پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
    • آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری’12اکتوبر کو پولنگ ہوگی
    • برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی
    • پنجاب حکومت کی کفایت شعاری مہم سوالیہ نشان بن گئی
    • لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید
    • PTI رہنمائوں کو ہراساں نہیں کیا، اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، مقررین
    • سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل فضل احمد فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید
    • نیپالاہور کے وفد کا آئی ٹی سروسز کمپنی  کا دورہ Devsinc
    • لگتا ہے میئر کراچی کی سیٹنگ اپ سیٹ ہونے والی ہے :فاروق ستار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نارووال’ الشفاء انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میںورلڈ فارماسسٹ ڈے پر تقریب

    By Khabrain Newsستمبر 25, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نارووال (بیورورپورٹ )الشفا انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نارووال میں "ورلڈ فارماسسٹ ڈے ” کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بطور ِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الشفا انسٹی ٹیوٹ سعید رسول چودھری ، نعیم رسول چودھری نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا، وفاقی وزیر نے فیتہ کاٹ کر شعبہ فارمیسی کے طلبہ کی نمائش کا افتتاح کیا، موقع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ فارمیسی اور فارماسسٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کسی مستند ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخہ کے بغیر دوا نہیں ملتی مگر پاکستان میں جس کا جو جی چاہتا ھے میڈیکل اسٹور سے دوا لیکر کھا لیتا ھے جس کے انتہائی بھیانک نتائج نکل رہے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ مسند ڈاکٹر ہمیشہ فارسسٹس کی بنائی گئی ادویات کو مدنظر رکھ کر ہی ادویات تجویز کرتے ہیں تاکہ سائیڈ افیکٹ نہ ہوں، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے الشفا انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ فارمیسی کے طلبہ کی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ الشفا آکر دلی خوشی ہوتی ھے کیونکہ فروغ تعلیم میں اِس ادارے کا بڑا اہم کردار ھے ۔قبل ازیں سعید رسول چودھری نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ اس ادارے کی جب بنیاد رکھنی تھی تو میں احسن اقبال صاحب کے پاس رہنمائی کیلئے گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس شرط پر تعاون کرونگا اگر آپ تعلیم فروش کے بجائے خدمت خلق کے جذبہ سے قدم اٹھائیں گے اور مستحق طلبہ کا خیال رکھیں گے ؟ سعید رسول چودھری نے کہا کہ میں نے احسن اقبال صاحب سے جو وعدہ کیا تھا اسکا عملی ثبوت آج یہ ھے کہ اس ادارے میں ایک ہزار کے قریب طلبہ فری پڑھ رہے ہیں ، ہزاروں طلبہ سے فیس پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز کی نسبت بہت کم لے رہے ہیں تاکہ فلاح انسانیت کا کام جاری رہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری تجارت اللہ کیساتھ ھے اور خلق خدا کی دعاں کی برکت سے یہ ادارہ آج نارووال اور گردونواح کے اضلاع میں فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہا ھے اور اس صدقہ جاریہ کا سارا کریڈٹ پروفیسر احسن اقبال صاحب کو جاتا ھے۔علاوہ ازیں پروفیسر احسن اقبال وفاقی وزیر نے نارووال میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ کے بعد پاکستان آرمی ایک نئی طاقت بن کر ابھری ہے، ہمارا دشمن ملک کے اندر دہشت گردی، انتشار کے ذریعے اپنے مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ اس وقت ملک میں انتشار، ہلڑ بازی پیدا کر کے ہم اس کے مقاصد کو کامیاب کریں گے؟ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مفاد یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اس وقت ملک میں استحکام ہو ملک میں امن ہو اگر ٹی وی اسکرینوں پر مارکٹائی ڈنڈے، ہلڑ بازی دکھائی جائے گی تو کون سا بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان آئے گا اگر کسی کی کوئی شکایات ہیں تو وہ پارلیمنٹ آئے، اس پر بحث ہونی چاہیے اگر کوئی قانونی جنگ لڑنی ہے وہ بھی عدالتوں کے اندر لڑنی چاہیے، احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے چاروں طرف خطرات کے بادل ہیں اور دشمن دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم اسلام آباد کو سومنات قرار دیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ نہایت ہی شرمناک طرز عمل ہے، جو لوگ ایسا سوچتے ہیں پاکستان کے عوام ان کی سیاست کا سومنات بنا دیں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نیب اور سکوائر نائن انٹرنیشنل انٹرنیشنل کا کٹھ جوڑ متاثرین انصاف کیلئے دربدر

      سینٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اجلاس’سنگین معاملات سامنے آ گئے

      لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے قانونی شکنجہ تیار غیر مجاز اجتماع پر 3سال تک قید

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.