لاہور(خبریں ڈیجیٹل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی، جہاں مختلف علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواں کا سلسلہ جاریرہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواں اور گرج چمک کے امکانات موجود تھے۔ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ متوقع تھا۔بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہواں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
