لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کیباقی نیویارک میں ملاقات ہوئی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ملاقات کے دوران مصافحہ کیا، جس کے بعد دونوں نے بیٹھ کر باہمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی۔ایران انٹرنیشنل نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عراقچی نے نیویارک میں سعودی اور اردنی ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔سعودی اور ایرانی میڈیا ان ملاقاتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن تاحال اس کی تفصیلات طاہر نہین کی گئی ہیں تاہم دونوں جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں۔اس ملاقات کی اہمیت یوں بھی ہے کہ مشرق وسطی میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتھ سعودی عرب کو بھی حوثیوں کے حملوں کا سامنا رہا ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔جن میں علاقائی صورتحال، سفارتی کوششوں اور ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
بریکنگ نیوز
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
- آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
- پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
- راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
- میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
- مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
- سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
- آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
- قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ
- دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا قیمت میں 4700 روپے اضافہ5
- لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنیکا فیصلہ
- راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
- پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
- اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
- شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خبردار کر دیا
- میر رضا کیس’ تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی
- اٹلی کے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کردی گئی
- پشاور ‘ دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی
