Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
    • صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان پوسٹ نے ڈاک کے نرخ بڑھا دیے’ نئے ٹیرف کی منظوری

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(این این آئی)پاکستان پوسٹ نے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئے ڈاک ٹیرف کی منظوری
    دے دی، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ کی منظور کردہ نئی شرحوں کے مطابق 20 گرام تک عام خط کی فیس 40 روپے، 50 گرام تک 80 روپے، 100 گرام تک 100 روپے، 250 گرام تک 140 روپے، 500 گرام تک 170 روپے اور ایک کلوگرام تک 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈیڑھ کلوگرام تک عام خط 320 روپے جبکہ 2 کلوگرام تک 400 روپے میں ارسال کیا جاسکے گا۔رجسٹرڈ خط کی رجسٹریشن فیس 40 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 20 گرام تک رجسٹرڈ خط 80 روپے، 50 گرام تک 120 روپے، 100 گرام تک 140 روپے، 250 گرام تک 180 روپے، 500 گرام تک 210 روپے، ایک کلوگرام تک 290 روپے، ڈیڑھ کلوگرام تک 360 روپے اور 2 کلوگرام تک 440 روپے میں بھیجا جاسکے گا۔ ویلیو پی ایبل خط پر ڈاک اور رجسٹریشن فیس کے علاوہ 20 روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔نئے ٹیرف کے تحت رجسٹرڈ پارسل کی رجسٹریشن فیس 80 روپے کردی گئی ہے۔ ایک کلوگرام تک پارسل کی فیس 260 روپے، 3 کلوگرام تک 400 روپے، 5 کلوگرام تک 540 روپے، 10 کلوگرام تک 760 روپے، 15 کلوگرام تک 980 روپے، 20 کلوگرام تک 1210 روپے، 25 کلوگرام تک 1440 روپے اور 30 کلوگرام تک 1660 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 30 کلوگرام سے زائد وزن پر ہر اضافی کلوگرام کے لیے 30 روپے وصول کیے جائیں گے۔ویلیو پی ایبل پارسل پر بھی 20 روپے اضافی فیس ہوگی، جبکہ اس کے نرخ ایک کلوگرام تک 280 روپے، 3 کلوگرام تک 420 روپے، 5 کلوگرام تک 560 روپے، 10 کلوگرام تک 780 روپے، 15 کلوگرام تک 1000 روپے، 20 کلوگرام تک 1230 روپے، 25 کلوگرام تک 1460 روپے اور 30 کلوگرام تک 1680 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔پرنٹڈ پیپرز کی ترسیل کے لیے 50 گرام تک 30 روپے، 250 گرام تک 50 روپے، ایک کلوگرام تک 70 روپے اور 2 کلوگرام تک 110 روپے فیس ہوگی۔ درسی کتب کی ترسیل 250 گرام تک 50 روپے، ایک کلوگرام تک 100 روپے، 2 کلوگرام تک 140 روپے، 3 کلوگرام تک 190 روپے، 4 کلوگرام تک 230 روپے، 5 کلوگرام تک 290 روپے، 6 کلوگرام تک 320 روپے اور 7 کلوگرام تک 360 روپے میں ہوگی۔چھوٹے پیکٹ کی فیس 100 گرام تک 20 روپے، 250 گرام تک 40 روپے، ایک کلوگرام تک 70 روپے اور 2 کلوگرام تک 80 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ نابینا افراد کے خصوصی لٹریچر کی 7 کلوگرام تک ترسیل بدستور مفت رہے گی۔ارجنٹ میل سروس کے مقامی نرخوں کے تحت 250 گرام تک 100 روپے، 500 گرام تک 130 روپے جبکہ ہر اضافی 500 گرام پر 50 روپے فیس ہوگی۔ سٹی ٹو سٹی سروس کے لیے 250 گرام تک 170 روپے، 500 گرام تک 250 روپے اور ہر اضافی 500 گرام پر 100 روپے وصول کیے جائیں گے۔مقامی ارجنٹ میل سروس کی نقد وصولی پر ترسیل کے لیے 250 گرام تک 75 روپے، 500 گرام تک 100 روپے اور ہر اضافی 500 گرام پر 25 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ سٹی ٹو سٹی نقد وصولی پر ترسیل کے نرخ 250 گرام تک 110 روپے، 500 گرام تک 150 روپے اور ہر اضافی 500 گرام پر 50 روپے ہوں گے۔پاکستان پوسٹ کے مطابق نظرثانی شدہ تمام نرخ یکم اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار

      چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12

      پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.