لاہور(خبریں ڈیجیٹل)اٹلی کے جزیرے سسلی میں واقع یورپ کے فعال ترین آتش فشاں مانٹ ایٹنا میں دوبارہ سرگرمی کے باعث فضا میں تقریبا 4 کلومیٹر بلند آتش فشانی
راکھ کا بادل پھیل گیا، جس کے بعد کیٹانیا ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن متاثر ہوگیا۔اطالوی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ وولکینولوجی (INGV) کے مطابق راکھ کا بادل مانٹ ایٹنا کے شمال مشرقی گڑھے سے اٹھا اور ہواں کے باعث جنوب کی جانب پھیل رہا ہے۔ آتش فشانی سرگرمی کے بعد ہوا بازی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔
