نارووال(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ اللہ تعالی نے پچھلے دو سالوں میں پاکستان کی معیشت کو استحکام کے راستے پر گامزن کیا ہے، اس وقت اگر ہم نے ملک کو معاشی طور پر آگے لے کر جانا ہے تو اس کی اولین شرط امن اور استحکام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس ملک کے اندر بدامنی، سیاسی بے یقینی، سیاسی انتشار اور سڑکوں کے اوپر غل غپاڑہ ہو، وہاں کون سا بیرونی سرمایہ کار ہے جو ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کاری کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نوجوانوں کو یونیورسٹیوں سے گھسیٹ کر سڑکوں پر نہیں لانا، ہمیں نوجوانوں کو کلاس رومز اور لیبارٹریوں میں جدید ہنر دینے ہیں تاکہ نوجوان آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں اپنے لیے اور ملک کے لیے نیا مستقبل تعمیر کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ دو مختلف طرز سیاست کی جنگ ہے، پی ٹی آئی نوجوانوں کو یونیورسٹیوں سے نکال کر ہاتھوں میں ڈنڈے دے کر تحریک پیدا کر رہی ہے، اسی طرح ماضی میں وہ کہتے تھے کہ ہم نوجوانوں کو مرغیاں اور انڈے دیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم کہتے ہیں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے چاہئیں، انہیں ڈیجیٹل سکلز دینے چاہئیں، یہ دو مختلف سیاست کے نظریات ہیں، ایک ترقی کا نظریہ ہے اور ایک تشدد اور نفرت کا نظریہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سنجیدہ لوگ خود اپنے آپ سے پوچھیں، ملک اس طرح کی منفی، انتشار اور فساد کی سیاست کا متحمل ہوسکتا ہے؟ ہمیں اس وقت امن اور یکجہتی چاہیے، ہمارے گرد آپ دیکھیں کس طرح جنگوں کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اس وقت وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے امن اور استحکام کا خطے میں جزیرہ ہے، ہمارا دشمن یہ چاہتا ہے جسے معرکہ حق میں ہم نے شکست دی ہے کہ وہ ہمارے امن اور استحکام کو انتشار میں تبدیل کرے، اسی لیے وہ دہشت گردی کی فنڈنگ کر رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
- چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
- پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
- خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
- ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
- جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
- اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
- نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
- KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
- ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
- مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
- ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
- تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
- پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
- شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
- گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
- 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
- صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
- عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے:سلمان غنی
