Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
    • صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
    • عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے:سلمان غنی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور گداگروں کے ڈیرے، شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(محمد کامران سے) ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور گداگروں کے ڈیرے، شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ، متعلقہ پولیس و ٹریفک پولیس کی مبینہ عدم توجہی نے صورتحال کو سنگین بنا دیا۔ لاہور کی اہم شاہراہوں، مصروف چوراہوں، بازاروں اور کمرشل علاقوں میں بھکاریوں کے منظم گروہ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئے۔ سروے کے مطابق متعدد مصروف سگنلز پر اشارہ سرخ ہوتے ہی مرد، خواتین،  بزرگ، بچے اور خواجہ سرا گاڑیوں کے درمیان پہنچ جاتے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر خواتین معصوم بچوں کو اٹھائے اور بچوں کے گروہ گاڑیوں کے شیشے کھٹکھٹاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث نہ صرف شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ ڈی ائی جی اپریشن فیصل کامران کی ہدایت کے باوجود گداگروں کے خلاف آپریشن میں نرمی کیوں ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹولیاں بنائے چالانوں پر زور کم دے اور سگنلز پر بھکاریوں پر بھی نظر رکھے، خصوصا کم عمر بچوں کا چلتی ٹریفک کے درمیان آنا انتہائی تشویشناک ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر اہم ترین ٹریفک سگنلز پر یہ سرگرمیاں کھلے عام جاری رہیں تو متعلقہ اداروں کی مانیٹرنگ اور ذمہ داری کہاں ہے؟ بعض مقامات پر چھوٹی موٹی اشیا فروخت کرنے کے نام پر نوجوان لڑکیوں کے سڑکوں پر کھڑے ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی شکایات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث عناصر پائے جائیں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں نے اعلی حکام،متعلقہ پولیس و ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصروف سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف مثر اور مستقل آپریشن کیا جائے، کم عمر بچوں کو سڑکوں پر بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی پر موجودگی اور کارکردگی کی بھی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں ٹریفک سگنلز کا نظم و ضبط محض اشارے چلانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے؛ سڑکوں پر شہریوں کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور قانون کی عملداری بھی متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار

      چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12

      پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.