اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق اٹک کے گاؤں سقہ آباد میں مٹی نکالتے ہوئے اچانک مٹی کا تودہ گر گیا، جس کے نیچے آ کر 8 سالہ اشر علی ولد عاطف خان اور 5 سالہ نعلین زہرا ولد شرافت علی مٹی تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کو مٹی سے نکال لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئی، راستے میں ریسکیو ٹیم نے ایک پرائیویٹ گاڑی سے دونوں بچوں کو ریسیو کیا، ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچوں کو فوری طور پر CPR فراہم کیا، ریسکیو 1122 نے دونوں بچوں کو CPR فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
