لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔مذاکرات میں وزیر خزانہ کیساتھ اقتصادی ٹیم بھی مذاکرات میں حصہ لے گی، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 30 جون تک کے اعداد و شمار پر ہوں گے۔پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی پر بریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف کو چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاونٹ خسارے، پرائمری سرپلس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، غیرملکی زرمبادلہ اور شرح تبادلہ سے بھی آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے مذاکرات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات پر بات ہوگی۔وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض اور اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ نیب اور ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔آئی ایم ایف پنجاب اور کے پی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، صوبوں سے ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو وصولی بہتر بنانے کے اقدامات پر بات ہوگی، صوبوں سے زرعی ٹیکس کی وصولی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔مشن نے کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام اورسندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے بتایا کہ ہدف کے مطابق وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کیا ہے۔آئی ایم ایف مشن کو اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے بھی بریفنگ دی گئی، جس پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا۔
بریکنگ نیوز
- تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
- منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
- صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
- آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
- عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
- بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
- کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
- پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
- سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
- ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ 8 امریکی میرینز زخمی
- غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا
- چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
- کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
- غزہ پر اسرائیلی حملے جاری 7فلسطینی شہید 38زخمی
