لندن(آئی این پی )لندن کی میٹ پولیس نے چوری شدہ موبائل فون کو چین بھجوانے والے ایک
بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر تین افراد کو جیل کی سزا دلوا دی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ نیٹ ورک 2024 اور 25 کے دوران 40ہزار تک موبائل فونز کی سمگلنگ کا ذمہ دار ہے۔ یہ تعداد اس عرصے کے دوران لندن میں چوری ہونے والے تمام موبائل فونز کا تقریباً 40فیصد بنتی ہے۔ غیرملکی میڈیرپورٹس کے مطابق میٹ کمانڈر اینڈریو فیدر اسٹون کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک سے وابستہ افراد سوشل میڈیا کے ذریعے موبائل فون چوری کرنے والے افراد کو بھرتی کرتے اور نیا فون چرانے کی صورت میں 500 پاونڈ تک ادا کیے جاتے۔ اس نیٹ ورک کا سراغ ایک مسروقہ فون کے مالک نے پولیس کو دیا تھا کیونکہ ہیتھرو کے قریب گودام میں کوریئر کمپنی کے پیکٹ میں فون کی گھنٹی بج رہی تھی۔ چور فون پر ایلومینیم فوائل نہیں لپیٹ سکے تھے جس سے سگنل بلاک ہو جاتا۔ پولیس کو طلب کرنے پر انہیں 800 سے زائد مسروقہ موبائل فون ملے۔
بریکنگ نیوز
- PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
- بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
- انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
- گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
- راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
- منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
- صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
- آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
- عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
- بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
- کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
- پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
- سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
- ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ 8 امریکی میرینز زخمی
