Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
    • منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
    • سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
    • آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
    • عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
    • بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
    • کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
    • پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ 8 امریکی میرینز زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مہران اجمل خان سے) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب، محکمہ صحت کی کمزور نگرانی کے باعث کروڑوں روپے کے ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہ ہوسکے، آڈیٹر جنرل نے ریکوری کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں اور طبی اداروں میں ٹیکسوں کی کٹوتی اور وصولی کے نظام کی ناقص نگرانی کے باعث 22 کروڑ9 لاکھ9 ہزار206 روپے کے ٹیکس کم وصول یا وصول ہی نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مالی معاملات پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے ذمہ دار اداروں سے رقم کی ریکوری اور سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ آڈٹ پیرا کے مطابق مختلف سرکاری ہسپتالوں اور طبی اداروں کی جانب سے سپلائرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ادائیگی کے وقت انکم ٹیکس اور پنجاب سیلز ٹیکس مقررہ شرح کے مطابق منہا نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 220ملین روپے کا سرکار کو نقصان سامنے آیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی بے ضابطگی پی کے ایل آئی میں سامنے آئی جہاں ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کے باوجود 6 کروڑ 16 لاکھ60 ہزار68 روپے جی ایس ٹی کی ادائیگی کا معاملہ رپورٹ ہوا۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج اینڈ الائیڈ انسٹی ٹیوشنز میں سرجیکل و ڈسپوزیبل اشیا پر انکم ٹیکس کی ریکوری نہ ہونے سے2 کروڑ 77 لاکھ5 ہزار630 روپے جبکہ اسی ادارے کے کنٹین کنٹریکٹر سے پنجاب سیلز ٹیکس کی ریکوری نہ ہونے سے2 کروڑ47 لاکھ10 ہزار 400 روپے، شیخ زاید میڈیکل کالج و الائیڈ انسٹی ٹیوشنز رحیم یار خان میں مقامی خریداری پر جی ایس ٹی کی عدم وصولی سے 1 کروڑ 92 لاکھ 51 ہزار801 روپے، ساہیوال میڈیکل کالج میں ٹیکسوں کی عدم وصولی سے1 کروڑ54 لاکھ 31 ہزار731 روپے جبکہ محکمہ صحت کے کنٹریکٹر کی جانب سے مقررہ شرح کے بجائے 18 فیصد جی ایس ٹی چارج کرنے کے معاملے میں1 کروڑ21 لاکھ37 ہزار 218 روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی۔ رپورٹ میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، بہاول وکٹوریہ ہسپتال، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، چلڈرنز’ پیڈیاٹرکس ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، نشتر ہسپتال ملتان، لیڈی ایچیسن ہسپتال سمیت متعدد اداروں میں بھی ٹیکسوں کی عدم کٹوتی یا کم وصولی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ کمزور سپروائزری اور اندرونی کنٹرولز ٹیکسوں کی کم یا عدم وصولی کی بنیادی وجہ بنے۔ آڈٹ کے مطابق یہی مسئلہ سابقہ آڈٹ رپورٹس میں بھی مسلسل سامنے آتا رہا ہے۔ 2018-19 سے 2023-24 تک مختلف آڈٹ رپورٹس میں اسی نوعیت کی بے ضابطگیاں بار بار رپورٹ ہوئیں جن کے مالی اثرات کروڑوں روپے میں تھے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق معاملہ محکمہ صحت کے سامنے متعدد ڈی اے سی اجلاسوں میں اٹھایا گیا تاہم کئی پیراز تاحال ریکوری، تعمیل یا تحقیقات کے لیے زیرالتوا رہے۔ آڈٹ حکام نے محکمہ صحت سے 22 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 206 روپے کی ریکوری، رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور ٹیکس وصولی کے داخلی و نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کی سفارش کی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا

      منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ

      پولیس شرپسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی:فیصل کامران

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.