آئرلینڈ میں متعدد پبز نے آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ کی اسکریننگ سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہ اقدام غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خلاف جاری “Stop the Game” مہم کے تحت کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈبلن کے Peadar Browns سمیت آئرلینڈ اور بیرونِ ملک تقریباً 140 پبز اور بارز نے میچ نہ دکھانے کا فیصلہ کیا۔ پب مالکان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے خلاف آئرلینڈ کے میچز نشر نہیں کریں گے۔
یہ بائیکاٹ Irish Sport for Palestine کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے، جس میں فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ (FAI) سے اسرائیل کے خلاف میچز سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 160 سے زائد آئرش ایتھلیٹس نے بھی میچز کے بائیکاٹ کی حمایت میں کھلے خط پر دستخط کیے۔
دوسری جانب آئرلینڈ نے میچ کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور 27 ستمبر کو اسرائیل کو 3-0 سے شکست دی۔ آئرش کھلاڑیوں نے میچ کے دوران فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سیاہ بازو پٹیاں پہنیں۔

