لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب میں 40پرائمری سٹروک سینٹر پوری طرح فنکشنل ہو چکے ہیں اور مزید17سٹروک سینٹر دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقررکر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی ایم سٹروک پروگرام سے 336 فالج زدہ مریضوں کی زندگی بچا لی گئی ہے اور336افراد فالج کو اٹیک ہونے پر بروقت چیف منسٹر سٹروک سینٹرپہنچنے پرنہ صرف جان بچالی گئی بلکہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ گئے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت 40پرائمری سٹروک سینٹر میں فالج کے مریضوں کے علا ج کیلئے تربیتی یافتہ ڈاکٹر اور عملہ بھی موجودہے۔ہسپتالو ںمیں40پرائمری سٹروک سینٹر میں فالج زدہ مریضوں کے علاج کیلئے 710ٹی این کے انجکشن بھی دستیاب ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیچنگ ہسپتال راولپنڈی،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،نشتر ٹو ملتان، ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نیوروانجیو گرافی سوئٹ اسی سال بنیں گے ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور ، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جامع سٹروک سینٹرفنکشنل ہو چکے ہیں۔لاہور کے سروسز ہسپتال، میوہسپتال،گنگارام ہسپتال،جناح ہسپتال،جنرل ہسپتال،چلڈرن ہسپتال اورشاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں پرائمری سٹروک سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔نشترہسپتال ملتان،علامہ اقبال سیالکوٹ،شیخ زید رحیم یارخان،ہولی فیملی راولپنڈی،الائیڈ فیصل آباد،وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، علامہ اقبال ڈی جی خان میں بھی فالج کے انجکشن موجودہیں۔شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،قصور،خانیوال،وہاڑی،ملتان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پرائمری سٹروک سینٹر فنکشنل کر دئیے گئے ہیں۔بریفنگ کے مطابق بھکر،لیہ،گوجرانوالہ،نارووال،جھنگ،جہلم،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال،گجرات کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں فالج کے علا ج کیلئے انجکشن بھی موجود ہیں۔ ملتان اورفیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال ، صادق عباسی ہسپتال بہاولپور،نشتر ٹو،ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا،الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد میں سٹروک سینٹر قائم ہو چکے ہیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک منیر اقبال چنڑ کو مبارکباددی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ،مبارک باددی اوراظہارِ اعتماد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ حلقہ این اے 168 بہاولپور کے عوام نے ترقی اور خدمت کی سیاست پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ بہاولپور کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ عوامی بہبود کے پراجیکٹس پر عوامی اعتماد کا بھرپور اظہار ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکشن حکومت پنجاب کی کارکردگی پر عوامی ریفرنڈم کے مترادف تھا۔عوام نے اس ریفرنڈم بھاری اکثریت سے حکومتی اقدامات کی تائید اور تصدیق کی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ درست اور بروقت معلومات تک رسائی کا حق بہتر جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔معلومات تک عالمگیر رسائی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفاف طرز حکمرانی،عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کے لئے نا گزیر ہے۔درست اور بروقت معلومات عوام کو بااختیار، حکومت پر اعتماد اور فیصلہ سازی کو شفاف بناتی ہیں ۔ معلومات تک رسائی عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتی ہے ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومتِ پنجاب شفافیت، احتساب اور شہریوں کے معلومات حاصل کرنے کے بنیادی حق کی مکمل پاسداری کرتی ہے ۔ حکومت کے امور میں شفافیت اور اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ آزاد اور شفاف معلومات کے ذریعے بدعنوانی کا مؤثر انداز میں خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق اور بااختیار معاشرے کی بنیاد ہے ۔ شفافیت، جوابدہی اور گڈ گورننس کے لیے معلومات تک آسان رسائی ناگزیر ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز شریف جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سرکاری معلومات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے ۔حکومت پنجاب عوامی سہولت، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ڈیجیٹل پنجاب کا مقصد شہریوں کو معلومات اور سرکاری خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے ،باخبر شہری ہی بہتر فیصلے اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ۔
مریم نواز
