Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
    • فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
    • کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
    • گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
    • پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
    • شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
    • بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
    • پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
    • مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
    • چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
    • بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
    • روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
    • اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
    • پٹرول2.27 ڈیزل3.56 روپے مزید سستا
    • موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کی 2 پروازیں لاہور، ملتان لینڈنگ
    • مکہ مکرمہ میں بارش، کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن، تہران (ویب ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے امکانات معدوم ہورہے ہیں جس سے کشیدگی نہ صرف بڑھ رہی ہے بلکہ دوبارہ لڑائی کا خطرہ بھی منڈلارہا ہے۔ امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے اس نے ایران سے آبنائے  ہرمز کا کنٹرول چھین لیا ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، کسی کو گزرنے نہیں دینگے۔ ادھر پروازوں پر امریکی پابندیوں کیخلاف ایران اقوام متحدہ اور عالمی عدالت پہنچ گیا جبکہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران پہلی سپر پاور ہے۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے چھین لیا ہے اور اس کے بحری بیڑے کو امریکی افواج تباہ کرچکی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام)نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی فوجی کمانڈر کے اس دعوے کو غلط قرار دیا کہ پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔سینٹ کام کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعوی حقیقت کے برعکس ہے کیوں کہ امریکی افواج ایرانی بحریہ کو تباہ کرچکی ہیں اور اب ایران کے پاس بحریہ موجود نہیں ہے۔امریکی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران آبنائے ہرمز سے ایک ارب بیرل سے زائد تیل گزر چکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اس اہم تزویراتی بحری گزرگاہ پر مکمل کنٹرول نہیں رکھتا۔دریں اثناء ایران کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی افواج کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے فوجی تیاریاں مکمل ہیں۔ ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پیر کو آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کا مغربی حصہ، خود آبنائے اور خلیج فارس اسلامی انقلابی گارڈ کور کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہیں۔ادھر امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے تیسرے ملکوں کے نمائندوں کے دونوں فریقوں سے الگ الگ مذاکرات متوقع ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات سے باخبر ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ثالث ملکوں کے نمائندے امریکا اور ایران کے ساتھ علیحدہ علیحدہ بات چیت کریں گے۔رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطری ثالث اس وقت امریکا میں موجود ہیں، جہاں ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ تجویز کے ترمیم شدہ مسودے پر بات چیت متوقع ہے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کہا ہے کہ نیو یارک میں مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں۔ایرانی میڈیا کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس موقف کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رواں ہفتے ایران کے ساتھ مزید مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔ ادھر ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں آنے والے انقلاب نے غیر ملکی تسلط کے دور کا خاتمہ کیا، بعض لوگ اب ایران کو چوتھی سپر پاور قرار دیتے ہیں، جبکہ ایران پہلی سپر پاور ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی سمندر دشمن قوتوں کے لیے کھلے تھے، تاہم اب آبنائے ہرمز کے محافظوں اور جنگجوں کی بدولت دشمن بحیرہ عرب سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔مجتبی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تسلط کے وہ دن جنہیں دشمن واپس لانا چاہتے ہیں، ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف جاری مزاحمت میں لبنان کے یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، یہ دن لبنان اور مزاحمت کے تمام مجاہدین کے لیے عظمت اور فخر کے دن ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مجاہدین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایرانی عوام گزشتہ سات ماہ سے سڑکوں پر جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایران نے اپنی پروازوں پر امریکی پابندیوں کیخلاف شکایت اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادی۔ایران نے امریکی پابندیوں کے باعث پروازوں کی منسوخی پر اقوام متحدہ کے اداروں میں باضابطہ شکایت دائر کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اپنے فضائی شعبے پر عائد امریکی پابندیوں کے خلاف بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) میں باضابطہ احتجاج جمع کرایا ہے۔ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ ابوالفضل شِرودی نے بتایا کہ اس شکایت کا مقصد ایرانی فضائی شعبے کے جائز حقوق کا دفاع اور امریکا کی جانب سے عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کہ اس معاملے پر ایرانی وزارت خارجہ کے تعاون سے عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں بھی شکایت دائر کی گئی ہے۔ جہاں سے ایران کو انصاف کی امید ہے۔
    امریکی فوج

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی

      دو ماہ میںچین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 176.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

      CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.