اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہریوں کے حقِ معلومات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں شہری اسی وقت عوامی زندگی میں بامعنی کردار ادا کرسکتے ہیں جب انہیں بروقت، معتبر اور قابلِ اعتماد معلومات تک رسائی حاصل ہو۔ عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آئین پاکستان شہریوں کے حقِ معلومات کے لیے واضح بنیاد فراہم کرتا ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اظہارِ رائے کی آزادی کے آئینی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا گیا اور آرٹیکل 19-اے شامل کیا گیا، جس کے تحت ہر شہری کو عوامی اہمیت کے تمام معاملات میں معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے، تاہم یہ حق قانون کے تحت عائد ضابطوں اور معقول پابندیوں سے مشروط ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ رائٹ آف ایکسیس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 وفاقی سطح پر معلومات تک رسائی کے لئے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے، تاہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی نے معلومات کی تیاری، ترسیل اور استعمال کے طریقہ کار کو تبدیل کردیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں چیلنج صرف معلومات کی دستیابی نہیں بلکہ شہریوں کے لئے قابلِ اعتماد معلومات اور جھوٹی، گمراہ کن یا مصنوعی طور پر تبدیل شدہ معلومات کے درمیان فرق کرنا بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
- فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
- کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
- گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
- پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
- شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
- بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
- پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
- مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
- چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
- بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
- روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
- اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
- پٹرول2.27 ڈیزل3.56 روپے مزید سستا
- موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کی 2 پروازیں لاہور، ملتان لینڈنگ
- مکہ مکرمہ میں بارش، کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں
