Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    باگڑیاں: 365 کنال وقف اراضی پر قبضہ برسوں گزرنے پر بھی ختم نہ ہوسکا

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف کے سرکل نمبر 5 کے علاقے باگڑیاں، گرین ٹائون میں365 کنال قیمتی وقف اراضی پر قبضوں کا بھوت کئی برس گزرنے کے باوجود ختم نہ ہوسکا، چند کنال اراضی کے سوا بیشتر رقبہ مبینہ طور پر قبضہ مافیا کے شکنجے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کروڑوں بلکہ اربوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی واگزار نہ کروائے جانے پر محکمہ اوقاف کی اعلی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق باگڑیاں گرین ٹائون میں محکمہ اوقاف کی365 کنال وقف اراضی موجود ہے جس کے ایک بڑے حصے پر مبینہ طور پر غیر قانونی قابضین کا تسلط برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دور میں محکمہ اوقاف کے بعض ملازمین کو باگڑیاں میں پلاٹ رہائش کے لیے الاٹ کیے گئے تھے، تاہم 2004 میں عدالت نے مذکورہ الاٹمنٹس منسوخ کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ وقف پراپرٹی کو اس انداز میں فروخت یا منتقل نہیں کیا جاسکتا، جس کے بعد الاٹمنٹس ختم ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد بھی معاملہ ختم نہ ہوا بلکہ مبینہ قبضہ مافیا نے جعلی اور مشکوک دستاویزات کا سہارا لے کر قیمتی وقف اراضی پر قبضے قائم کیے اور بعض جائیدادیں آگے فروخت تک کر دی گئیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ برسوں گزرنے کے باوجود محکمہ اوقاف کا متعلقہ انتظامی نظام مبینہ طور پر اس قیمتی وقف اثاثے کو مکمل طور پر واگزار کروانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔365 کنال وقف اراضی میں سے کتنے رقبے پر قبضہ ہے، کتنی زمین واگزار کروائی گئی اور کتنے قابضین کے خلاف کارروائی ہوئی؟ ان بنیادی سوالات کے واضح جوابات تاحال سامنے نہ آنے سے محکمہ اوقاف کی نگرانی اور ریونیو مینجمنٹ پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 2004 میں عدالت کی جانب سے الاٹمنٹس منسوخ کردی گئی تھیں تو اس کے بعد وقف اراضی پر قبضے کیسے برقرار رہے، مبینہ جعلی کاغذات کیسے تیار ہوئے، جائیدادیں آگے کس بنیاد پر منتقل یا فروخت کی گئیں اور محکمہ اوقاف نے اتنے طویل عرصے کے دوران قبضہ واگزار کرانے کے لیے موثر کارروائی کیوں نہ کی؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب محکمہ اوقاف کی اعلی انتظامیہ کو دینا ہوگا۔ وقف املاک محکمہ اوقاف کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ایک امانت ہیں، اس لیے قیمتی وقف اراضی پر مبینہ قبضے برقرار رہنا صرف انتظامی غفلت کا معاملہ نہیں بلکہ وقف اثاثوں کے تحفظ کے پورے نظام کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ذرائع نے مطالبہ کیا ہے کہ باگڑیاں کی365 کنال وقف اراضی کا مکمل ریکارڈ، تمام الاٹمنٹس، عدالتی فیصلے، انتقالات، رجسٹریاں اور موجودہ قابضین کا ریکارڈ سامنے لایا جائے اور جعلی دستاویزات تیار کرنے، وقف اراضی پر قبضے اور اسے آگے منتقل کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری

      محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ

      پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.