نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں )بھارت میں تاریخی مسجد کو شہید کرنے کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مودی سرکار کی آشیر باد سے پولیس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد مسلمان مظاہرین کو گرفتار کرلیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں تاریخی شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک کشادگی منصوبے کے تحت گرانے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی طوالت اختیار کرگئی ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو منہدم کرنے کے معاملے پر کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی ۔ رپورٹس کے مطابق مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے گزشتہ رات مسجد کے قریب اور مسجد کے اندر جمع ہو کر مجوزہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسجد کا ڈھانچہ سڑک کشادگی منصوبے کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔پولیس اور میونسپل حکام مسجد کے قریب بھاری مشینری کے ساتھ پہنچے تھے تاہم بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ احتجاج کرنے والے افراد نے رات مسجد میں گزاری اور انتظامیہ سے مسجد کے حصے کو منہدم نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب اگلے روز انتظامیہ نے مسجد کے متاثرہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران بعض افراد نے پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور لاٹھی چارج کیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سکیورٹی کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ بعض رپورٹس کے مطابق علاقے میں تقریبا 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے اور مسجد کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمد و رفت محدود کر دی گئی۔بھارتی حکام کے مطابق تنازع اجین میں سڑکوں کی کشادگی کے منصوبے سے متعلق ہے، جس کا مقصد 2028 میں ہونے والے سمہستھ کمبھ میلے کے دوران شہر میں آنے والے بڑی تعداد میں زائرین کے لیے بہتر ٹریفک اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کنٹھال چوراہے سے گوپال مندر تک تقریبا 900 میٹر طویل سڑک کو 15 میٹر تک چوڑا کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی زد میں مختلف مذہبی اور دیگر عمارتیں بھی آ رہی ہیں۔شاہی مسجد کی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس کارروائی پر اعتراض کیا گیا ہے۔ مسجد کے امام محمد ابراہیم کے مطابق مسجد اور دیگر مذہبی مقامات کو سڑک کشادگی کے منصوبے سے مستثنیٰ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد ایک قدیم مذہبی مقام ہے اور اس کے ڈھانچے میں جزوی تبدیلی بھی باقی عمارت کو متاثر کر سکتی ہے۔
مسجد
بریکنگ نیوز
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
- خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
- لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
- میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
- دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
- ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
- چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
- پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
- جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس و بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
- لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
- ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
- صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
- پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
- ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
