پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے فی تولہ ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد 24 قیراط سونا 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا تھا اور قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

