اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فاطمہ زہرا المنصوری کو مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فاطمہ زہرا المنصوری کی بطور وزیراعظم تقرری مراکش کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل اور سیاسی قیادت و عوامی خدمت میں خواتین کے کردار کا اعتراف ہے۔
