تازہ تر ین

”عیدکے نئے کپڑے کہاں سے لاﺅں؟“ ماں 3بچے کنویں میں پھینک کر خود بھی کو د گئی

اٹک(خصوصی رپورٹ) حضرو میں ایک خاتون نے اپنے 2بچوں کو 30فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا ، اس کے بعداپنے چھوٹے بچے کے ہمراہ خود بھی کنویں میں چھلانگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق حضرو کی رہائشی سعدیہ بی بی نے بچوںکے لئے عید کے کپڑے نہ بنا سکنے کی وجہ سے اپنے 2 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جبکہ اس کے فورا بعد اپنے دودھ پیتے بچے کے ہمراہ کنویں میں چھلانگ لگا دی، عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے فوری طور پر ریسکیو حکام کو بلایا جنہوں نے فوری طور پر بچوں کو بچانے کی کوشش کی ، لیکن بدقسمتی سے چار سالہ مزمل اور14ماہ کی مقدس ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تھیں مگر سعیدہ بی بی اور ایک بچے کو بچا لیا گیا دونوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مذکورہ خاتون کا شوہر ایک دیہاڑی دار مزدور ہے ااور وہ بچوں کے لئے کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا .پولیس حکام کے مطابق سعید ہ بی بی لودھی کی رہائشی ہے اس نے اپنے خاوند کو بچوں کے نئے کپڑوں کی خرید کی فرمائش کی لیکن خاوند نے اپنے کم بجٹ کی وجہ سے پیسے دینے سے معذرت کی جس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا جھگڑے کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain