Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری،توانائی اور افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بحرین کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور عوامی روابط پر قائم ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔بحرینی وزیر خارجہ نیباہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے بحرین کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت اور رابطہ برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کیلئے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ پر پیشرف جائزہ اجلاس ہوا ۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت قومی سطح کا مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولیات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، وفاقی وزارتوں کی ذمہ داریاں کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کی مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہمی حکومتی نظام کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا مقصد درحقیقت قومی سطح پر شہریوں کے لیے موثر اور باسہولت خدمات کو یقینی بنانا ہے، قومی سطح پر تمام شعبوں اور حکومتی اداروں کے کارآمد ڈیٹا کی ایک جگہ فراہمی ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے، مستحق طبقے کے لیے فیول سبسڈی سکیم پر کامیاب عمل درامد میں اداروں کے مابین اعداد و شمار کی شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی اور متعلقہ اعداد و شمار کی ڈیجیٹائزیشن دراصل کرپشن اور ادارہ جاتی بدنظمی کے سد باب کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے، قومی سطح پر صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یونیورسل میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے وزارت صحت کی جانب سے قابل تعریف اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کیو ار کوڈ کا نفاذ لائق تحسین ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام متعلقہ وزارتوں کے بھرپور تعاون کے ساتھ متعلقہ شعبہ جاتی ڈیجیٹائزیشن پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام کی سہولت کے پیش نظر بنیادی سہولت کے شعبوں بالخصوص صحت، زراعت اور دیگر وزارتوں میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلقہ ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے کے عمل کومعینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر برائے کامرس جام کمال خان،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیرقومی صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، اور متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور بلوچستان سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔
    وزیر اعظم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

      پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.