Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمن کی ثالثی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں وقت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی بھی اہم بیٹھک ہوئی جس میں مثبت اشارے سامنے آئے۔ قبل ازیں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے 5 شرائط سامنے رکھی تھیں ۔
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کیا ‘ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو پیشکش کی کہ اگر میں ثالثی کروں تو آپ کو منظور ہے جس پر وزیراعظم اور کابینہ نے کہا کہ ہمیں آپ کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کو ثالثی کی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مذکورہ پیشرفت سے قبل حکومتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی ورزاء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا’ ذرائع کے مطابق اہم بیٹھک کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی جانب سے مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی گئی۔شرکاء نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی امور پر بھی غور کیا گیا۔ دریں اثنائمذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک کے پیش نظر پی ٹی آئی اور حکومت سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کو ثالث بنانے پر تیار ہیں تاہم مولانا فضل الرحمان نے ثالث بننے کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مولانا فضل الرحمان سے کردار ادا کرنے کی درخواست پر سربراہ جے یو آئی نے ثالث بننے کیلئے فریقین کے سامنے 5شرائط رکھ دیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فریقین کو جواب دیا ہے کہ پہلے جائزہ لوں گا دونوں مسئلے کے حل میں کتنے سنجیدہ ہیں، فریقین کے جواب کے جائزے کے بعد مولانا فضل الرحمان ثالثی کردارادا کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے ثالثی کے کردار کیلئے فریقین کو اپنی شرائط سے بھی آگاہ کردیا، کہا فریقین نے بنیادی امور پر اتفاق کیا تو مولانا فضل الرحمان اپنا کردار ادا کریں گے، سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش سے اب بھی راستہ نکالا جاسکتا ہے۔فضل الرحمان نے فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ ایک دوسرے کے موقف کو تسلیم کریں گے تو درمیانی راستہ نکل آئے گا، ڈیڈلاک برقراررہا اور لانگ مارچ کیخلاف طاقت استعمال ہوئی توکچھ نہیں بچے گا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے گرین سگنل کے بعد وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریکِ انصاف سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی تمام قیادت زوم پر جاری ہنگامی اجلاس میں شریک ہے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر حکومت نے انہیں مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومتی وفد میں شامل رانا ثنا اللہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور طارق فضل چوہدری نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔
    فضل الرحمن

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

      پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.