انقرہ(ویب ڈیسک)ترکیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے
باوجود یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجے گا۔ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعرات کو انقرہ میں اپنے ہنگری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جارحانہ کارروائیوں کے لیے نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر معاہدے میں شامل کسی ملک پر حملہ ہوتا ہے تو دیگر ممالک اس کے دفاع میں اس کا ساتھ دیں گے تاہم ترکیہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیہ اور سعودی فوجی حکام سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں اور خاص طور پر فضائی دفاع، برقی جنگی صلاحیتوں اور تکنیکی معاونت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر غور کیا جارہا ہے۔رائٹرز کے مطابق ترکیہ پہلے ہی سعودی عرب کو بنیادی طور پر دفاعی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے جس میں فوجی سازوسامان، انٹیلی جنس، نگرانی، جاسوسی، ڈرون آپریٹرز اور دفاعی منصوبہ بندی میں معاونت شامل ہے۔ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے اگست میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایک رکن پر مسلح حملے کو تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم معاہدے کی ترکیہ کی پارلیمنٹ سے توثیق ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حوثیوں نے سعودی شہروں اور تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے اور ریاض اپنے اتحادیوں سے دفاعی تعاون حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
- پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
- حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
- SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
- گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
- ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
