Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مزدور اور صنعتکار ملکی ترقی کے شراکت دار ہیں:ڈی جی آئی ایل او

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)گلبرٹ ایف ہونگبو نے کہا ہے کہ مزدور اور صنعت کار ملکی معیشت اور ترقی کےمشترکہ شراکت دار ہیں، مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت، صنعت اور ورکرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ صنعتی امن اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے فریقین کے درمیان مضبوط روابط ناگزیر ہیں۔ گلبرٹ ایف ہونگبو نے یہ بات اپنے ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے دورے اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے ہیڈ آفس گڑھی شاہو میں منعقدہ سوشل کنٹیکٹ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، صوبائی وزیر لیبر محمد منشا اللہ بٹ، سیکرٹری لیبر پنجاب دانش افضال اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم حئی سمیت دیگر حکام اور صنعت کار موجود تھے۔ ملت ٹریکٹرز پہنچنے پر چیئرمین سکندر مصطفی خان نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر راحیل اصغر نے انہیں ٹریکٹرز اسمبلی پلانٹ کے مختلف شعبہ جات اور پیداواری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ گلبرٹ ایف ہونگبو نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پیداواری عمل، ورکرز کی سہولیات اور پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل نے پنجاب حکومت کی جانب سے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کیلئے خوشی کا باعث ہے اور وہ ورکرز کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی اور فلاحی اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایل او دنیا بھر میں محنت کشوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے ورکرز کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں بدلتی ہوئی صنعتی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ بعد ازاں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے ہیڈ آفس گڑھی شاہو میں ویب کوپ کے زیراہتمام صنعت کاروں اور مزدور نمائندوں کے درمیان سوشل کنٹیکٹ ڈائیلاگ منعقد ہوا۔ اس موقع پر گلبرٹ ایف ہونگبو نے کہا کہ صنعتی تعلقات کو بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو پائیدار بنانے کیلئے ورکرز اور صنعت کاروں کے درمیان باہمی اعتماد اور مسلسل مکالمہ ضروری ہے۔ ڈی جی آئی ایل او نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایل او کی گورننگ باڈی میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور وہ مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے حوالے سے مزید اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے عہدیداران نے گلبرٹ ایف ہونگبو کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈی جی آئی ایل او کو تعریفی شیلڈ پیش کی گئی۔ اپنے دورے کے اختتامی مرحلے میں گلبرٹ ایف ہونگبو نے آئی ایل او وفد کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد نے تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور مسجد کے مختلف حصوں سمیت مغلیہ دور کے فن تعمیر کا مشاہدہ کیا۔ قبل ازیں ڈی جی آئی ایل او لاہور پہنچے تو صوبائی وزرا محمد منشا اللہ بٹ اور ملک صہیب احمد بھرتھ، سیکرٹری لیبر دانش افضال اور ڈی جی لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم حئی نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

      پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.