واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں مختصر عرصے تک کام کرنے
والی قدامت پسند مبصر کیٹی زکریا کو اگلی وائٹ ہاس پریس سیکرٹری کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کیٹی زکریا کیرولین لیوٹ کی جگہ لیں گی جنہوں نے اگست میں اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ کیٹی زکریا کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ اس وقت ‘ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ’ میں کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں، یہ ادارہ ‘ٹروتھ سوشل’ کا انتظام سنبھالتا ہے۔کیٹی زکریا نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں اس وقت کی سیکرٹری کرسٹی نوم کی ترجمان کے طور پر بھی مختصر وقت کے لیے کام کیا تھا اور وہ اکثر قدامت پسند میڈیا پر بطور مہمان بھی نظر آتی ہیں۔کیٹی زکریا کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ریاست میں قدامت پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ٹرمپ کے اتحادی رک گرینل کی جانب سے قائم کردہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ‘فکس کیلیفورنیا’ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔وائٹ ہاس اور کیٹی زکریا کی جانب سے فوری طور پر اس تقرری کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- بنگلا دیش: سابق طلبہ رہنما مہدی حسن کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا
- وزیراعظم آفس ‘ وزارت داخلہ کے نام پر جعلسازی کے کیس میں ملزم کی ضمانت خارج
- لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کا سکولوں میں جعلی داخلوں پر سخت اقدام
- فیصل آباد مختلف میں واقعات فائرنگ سے ماں بیٹی اور باپ بیٹا قتل
- لاہور:طالبات این سی اے میں جاری نمائش دیکھ رہی ہیں۔
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،6ملزمان گرفتار
- اوکاڑہ’200 روپے کا تنازع سعودیہ پلٹ نوجوان قتل
- پتوکی،رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
- اداکارہ کے شوہر کے دوست نے بتایا کہ میرے پیارے بھائی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے
- زچگی کے بعد باڈی شیمنگ، کترینہ کیف نے ٹرولز کو کیا پیغام دیدیا؟
- انوشکا شرما نے ایک ہی منزل پر 3 لگژری فلیٹس خرید لیے
- عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا
- ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا
- عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے کیا راز کھلیں گے؟ کمنز کا انکشاف
- وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا
- ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
- وزیر بلدیات سے چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات
- پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
- ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
- سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
