لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے معاملے پر سخت اقدام کرتے ہوئے تمام سکول سربراہان سے موجودہطلبہ کی انرولمنٹ کا سرٹیفکیٹ بطور بیانِ حلفی طلب کر لیا ہے جسے متعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی سکول میں جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر متعلقہ سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم جعلی انرولمنٹ روکنے کے لیے بیانِ حلفی لینے کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔ اگر سکولوں میں طلبہ کی فرضی تعداد درج کرکے داخلوں کے اہداف پورے کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ انرولمنٹ کے اعدادوشمار کی تصدیق کا موجودہ نظام کس حد تک موثر ہے اور اس سے قبل ایسی بے ضابطگیوں کی روک تھام کیوں نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کو31 اکتوبر تک داخلوں میں اضافہ کرنے کا ہدف دے رکھا ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ بعض سکولوں میں مقررہ ہدف پورا کرنے کے لیے طلبہ کی جعلی انرولمنٹ کی گئی۔ ایسے میں سکول سربراہان سے حلف نامے طلب کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ داخلوں کے اہداف اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کی جانچ پڑتال ناگزیر ہو چکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
- پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
- حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
- SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
- گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
- ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
