لاہور (خبر نگار) خبریں کی خبر پر ایکشن’ محکمہ
اوقاف ملتان سرکل نمبر2 میں سرکاری رقوم بروقت بینک میں جمع کروا دی گئی لیکن تاحال متعلقہ منیجر کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی’ اعلی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ خبر کی اشاعت کے بعد سابق منیجر محمد ارشد کی جانب سے بقایا کیش اوپننگ کی رقم بھی بینک میں جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم رقم جمع ہونے کے باوجود معاملے کا بنیادی سوال بدستور برقرار ہے کہ سرکاری رقم مقررہ وقت پر بینک میں جمع کیوں نہ ہوئی اور کئی ہفتوں تک رقم کس کی تحویل میں رہی؟ ذرائع کے مطابق اگست کی سات لاکھ روپے سے زائد بقایا رقم بھی اب بینک میں جمع کرا دی گئی ہے جبکہ محکمانہ سطح پر ایسی رپورٹ تیار کرانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں رقم جمع ہونے کو معاملے کا اختتام ظاہر کیا جائے تاہم بعد میں رقم جمع کرانا پہلے ہونے والی مبینہ تاخیر کا جواب نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیش اوپننگ کے بعد رقم بینک میں جمع کرانے میں کتنا وقت لگا، تاخیر کی وجہ کیا تھی اور اس کی ذمہ داری کس افسر یا اہلکار پر عائد ہوتی ہے؟ ذرائع کے مطابق سرکل نمبر2 میں سابق منیجر کے پورے دورِ تعیناتی کی کیش اوپننگ، کیش بک، بینک چالان، ووچرز، بینک سٹیٹمنٹس اورC-7 ریکارڈ کا تقابلی آڈٹ کرایا جائے تو اصل صورتحال سامنے آسکتی ہے۔ خصوصا ہر کیش اوپننگ کی تاریخ اور بینک میں رقم جمع ہونے کی تاریخ کا موازنہ ناگزیر ہے۔ قواعد کے تحت وصول شدہ اوقافی آمدن کو متعلقہ Auqaf Fund کے بینک اکائونٹ میں جمع کرانے کا مالیاتی طریقہ کار موجود ہے جبکہ آڈٹ ریکارڈ میں بھی وصول شدہ آمدن کے بروقت جمع نہ ہونے کو مالیاتی اعتراضات کا باعث قرار دیا جاچکا ہے۔ اب معاملہ صرف رقم جمع ہونے کا نہیں بلکہ مالیاتی نظم و ضبط اور ذمہ داری کے تعین کا ہے۔ اگر سرکاری رقم کئی ہفتوں تک بینک میں جمع نہیں ہوئی تو اس تاخیر کا حساب کون دے گا؟ کیا محکمانہ نگرانی کے دوران اس کی نشاندہی ہوئی یا میڈیا میں معاملہ سامنے آنے کے بعد رقم جمع کرائی گئی؟ محکمہ اوقاف سے مطالبہ ہے کہ محض موجودہ بقایا رقم جمع ہونے پر فائل بند کرنے کے بجائے سابق منیجر کے پورے دورِ تعیناتی کا خصوصی مالیاتی آڈٹ کرایا جائے اور ہر کیش اوپننگ اور بینک ڈپازٹ کی تاریخ کا ریکارڈ سامنے لایا جائے۔ رقم جمع ہوگئی، مگر سوال ختم نہیں ہوا’ سرکاری کیش بروقت بینک میں کیوں نہ پہنچا، کتنی دیر تک باہر رہا اور اس تاخیر کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
- پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
- حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
- SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
- گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
- ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
