پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جبکہ حکومت بھاری ٹیکسز وصول کرنے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول لیوی کے خلاف تحریک شروع کرنے کے بعد اب تعلیم کے حق کے لیے بھی تحریک شروع کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ میں 89 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اور غزہ کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز پہنچائے جاچکے ہیں۔ جماعت اسلامی غزہ کے طلبہ کو میڈیکل سمیت دیگر شعبوں میں تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام وقت کی ضرورت کے مطابق شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت فراہم کرنا ہے۔ ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کی تربیت کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں، جبکہ 17 لاکھ سے زائد بچے 100 فیصد اسکالرشپ پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جماعت اسلامی اتنے بڑے پیمانے پر تعلیمی و تربیتی پروگرام چلا سکتی ہے تو حکومت ایسا کیوں نہیں کرسکتی؟ ملک میں بھاری ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، اس کے باوجود پاکستانی بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت میسر نہیں، پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، حالانکہ معیاری اور مفت تعلیم ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔
بریکنگ نیوز
- زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
- پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
- حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
- SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
- گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
- ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
- سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
- سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
- حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
- لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
- صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
- بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
- وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
- واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
- ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
- سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
- چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
