کالاشاہ کاکو(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیاعید الاضحی
کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دن رات ڈیوٹی دینے والے ستھرا پنجاب کے ورکرز کی محنت کا اعتراف کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل مریدکے میں ستھرا پنجاب کے 800 صفائی ورکرز میں 10,000 روپے فی کس کے چیکس تقسیم کر دیے گئے ہیں چیکس کی تقسیم کے موقع پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر سید طہ حسن کاظمی اور سپروائزر قیصر مٹو نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ورکرز میں اپنے ہاتھوں سے چیکس تقسیم کییاس موقع پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر سید طہ حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی کے باوجود تحصیل مریدکے کو صاف رکھنا انہی ورکرز کی سخت محنت اور فرض شناسی کا نتیجہ ہے جس پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے چیکس حاصل کرنے پر ورکرز نے شدید خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں دیںـ
