اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی فرض شناسی، ایمانداری اور دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور موٹروے پر پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم اس کے اصل مالکان کو واپس لوٹانا قابلِ فخر اور لائق تقلید اقدام ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں موٹروے پولیس بہاولپور کے سب انسپکٹر صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایمانداری اور فرض شناسی کی قابلِ تقلید مثال قائم کی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا یہ قابلِ تحسین اقدام نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور دیانت داری کا مظہر ہے بلکہ دیگر ملازمین کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔ ایسے اقدامات سے قومی اداروں کا وقار بلند ہوتا ہے اور عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پولیس اپنی بہترین کارکردگی، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث ایک منفرد ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موٹروے پولیس آئندہ بھی اسی جذبے، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی۔عبدالعلیم خان نے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش! آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرض شناسی، دیانت داری اور عوامی خدمت ہی بہترین اداروں کی اصل پہچان ہیںجس پر ہر حال میں قائم رہنا چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
- ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
- سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
- 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
- یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
- کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
- ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
- سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
- جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
- 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
- ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
- سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
- راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
- وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
- آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
- حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
