Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشتگردی کیس’ایمان مزاری ‘ ہادی چٹھہ کی غیر موجودگی میں ٹرائل شروع

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(این این آئی) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی غیر موجودگی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کے خلاف کیس کا ٹرائل شروع کردیا۔ملزمان کے خلاف بیرئیر ہٹانے کے دہشتگردی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کے بائیکاٹ کے بعد غیر موجودگی میں ٹرائل شروع کرتے ہوئے استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کی جس کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا کے کمرہ عدالت سے چلے جانے کے بعد استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں ایف آئی آر کے گواہ، محرر اور جامہ تلاشی سے متعلق گواہوں کے بیانات شامل تھے۔عدالت نے استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد باقی گواہوں کو پیر کے روز طلب کر لیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی مزید سماعت بھی پیر تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل سماعت کے دوران ملزمان کی عدم حاضری اور دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست پر عدالتی حکم بھی لکھوایا گیا تھا۔سماعت کے آغاز پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے اور جج طاہر عباس سپرا سے مکالمہ کیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور پہلے بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ جج سے ہی سیکھا ہے کہ شفاف ٹرائل کے بغیر مقدمے کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ہادی علی چٹھہ نے سوال اٹھایا کہ انہیں عدالت کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ فرد جرم عائد ہونے کا علم اگلے روز اخبار پڑھ کر ہوا۔ ہادی نے آئین کے آرٹیکل 10کا حوالہ دیتے ہوئے شفاف ٹرائل کے حق سے متعلق سوال کیا اور عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر اعتراض اٹھایا۔ عدالت نے ملزمان کی دوران سماعت عدم حاضری اور دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست سے متعلق آرڈر لکھوا دیا۔اس کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ویڈیو لنک کے ذریعے طلب کیا، جس پر دونوں ملزمان پیش ہوئے۔ زینب جنجوعہ نے ہادی علی چٹھہ کو بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں عدالتی کارروائی ہوئی ہے، جبکہ دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست بھی انہی کی ہدایت پر دائر کی گئی تھی۔زینب جنجوعہ نے ہادی علی چٹھہ سے مزید کہا کہ اب ان کی جانب سے کوئی نئی ہدایت نہیں ملی، اس لیے وہ مقدمے کی کارروائی سے جا رہی ہیں۔ اس کے بعد زینب جنجوعہ سمیت دیگر وکلا کمرہ عدالت سے چلے گئے، جبکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بھی ویڈیو لنک پر اپنا اعتراض ریکارڈ کرانے کے بعد جیل کے ویڈیو لنک سے چلے گئے۔دوران سماعت زینب جنجوعہ نے وکیل ریاست علی آزاد کی عدم موجودگی کے باعث مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر بار بیمار ہیں اور ریاست علی آزاد ان کے پاس موجود ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے، تاہم جج طاہر عباس سپرا نے وکیل کی غیر موجودگی کی بنیاد پر مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست ان کے وکلا کو سنے اور مزید مہلت دیے بغیر مسترد کرکے نمٹا دی۔ جج طاہر عباس سپرا نے قرار دیا کہ موجودہ مرحلے پر دہشتگردی کی دفعات کے خلاف درخواست نہیں دیکھی جا سکتی، جبکہ وہ اپنے سابقہ حکم پر نظرثانی بھی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر

      راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔

      رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.