اسلام آباد(این این آئی) اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشافات سامنے آگئے۔اہلخانہ کے مطابق طالبہ لائبہ اعجاز نے اسلامی یونیورسٹی سے فزکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ ہارورڈ یونیورسٹی سے فزکس میں ایم ایس کرکے سائنسدان بننے کی خواہش رکھتی تھی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ فراڈ کنسلٹنٹ نے طالبہ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ دلوانے کا جھانسہ دیا اور اسکالرشپ کا جعلی خط بھی فراہم کیا، جس کی نقل میڈیاکومل گئی ہے، مذکورہ کنسلٹنٹ نے رقم حاصل کرنے کے لیے خود کو طالبہ کا کفیل بھی ظاہر کیا۔خاندان کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ نے طالبہ کے بھائی کو سرکاری ملازمت دلوانے کا وعدہ بھی کیا اور اس مقصد کے لیے الگ سے 5 لاکھ روپے وصول کیے، اہلخانہ کے مطابق ملزم خود کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اکاؤنٹس افسر بھی ظاہر کرتا رہا۔اہلخانہ نے بتایا کہ طالبہ کے بھائی نے والد سے کاروبار کے لیے رقم مانگی تھی تاہم والد نے بیٹی کی تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے پڑھائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد تھانہ رمنا کی حدود میں واقع ایک درخت سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ایک طالبہ کی لٹکی ہوئی لاش ملی تھی جس کی شناخت لائبہ اعجاز دختر محمد اعجاز کے نام سے ہوئی، مقتولہ کی عمر 22 سال اور غیر شادی شدہ تھی، طالبہ اسلام آباد Gـ10 مرکز کے گلستان پلازہ، فلیٹ نمبر 8 کی رہائشی تھی۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ لائبہ نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی ایس کیا تھا اور مزید پڑھائی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی تھی اور ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کروانے کے لیے 70 لاکھ روپے مانگے۔اہل خانہ نے بتایا کہ بچی کے والد موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے اپنے بچوں کو پڑھا رہا تھا، خود کرایے کے فلیٹ پر رہنے والے والد نے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ کیش فراڈیے کو دیے۔مزید بتایا کہ باقی رقم کا انتظام کرنے کے لیے بچی کی والدہ کا زیور بینک میں رکھوایا گیا لیکن جب بچی نے یونیورسٹی میں داخلے کے ڈاکومنٹس چیک کروائے تو سب جعلی نکلے۔طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ بچی نے اپنے ماموں کو آخری مسیج میں بتایا کہ میرے ساتھ ہونے والے فراڈ کا میرے والد کو نہیں بتائیں ورنہ وہ مرجائیں گے۔پولیس نے بتایا تھا کہ معاملہ ابتدائی تفتیش میں خودکشی معلوم ہوتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
