یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہلاکت خیز حملے کے بعد ایئرلائنز، مسافروں اور ایئرپورٹ عملے کو سعودی عرب کے ایئرپورٹس اور فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور ڈان کے مطابق، حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس اور فضائی حدود ان کی کارروائیوں کا ممکنہ ہدف ہیں۔ تاہم، ان کے انتباہ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ایئرپورٹس کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے
ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

