کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے کے پی کے میں گورنر راج نافذ کرنے کی
حمایت کردی، فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر راج کے خلاف ہے تو صدر مملکت کے فیصلے پر اپنا مؤقف واضح کرے۔یہ بات فاروق ستار نے بہادرآباد مرکز پر پریس کانفرنس میں کہی۔ ان کے ساتھ انیس احمد قائم خانی، سابق میئر وسیم اختر اور دیگر موجود تھے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج پالیسی ساز سطح پر وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا جو اہم فیصلہ کیا ہے، ہمارے دونوں وفاقی وزرا اس کابینہ اجلاس میں موجود تھے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم اس قومی فیصلے کی حامی اور شریک ہے کیونکہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندی اور دہشتگردی سے ہے، جبکہ ماضی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ دینے کی وجہ سے کے پی میں حالات خراب ہوئے اور افواجِ پاکستان کو مجبورا سخت فیصلے کرنا پڑے، لہذا ہم ہمیشہ قومی سلامتی کے لیے ریاست اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی گورنر راج نہیں چاہتی تو صدرِ مملکت کے جاری کردہ احکامات پر اپنا موقف واضح کرے کیونکہ ہر فیصلے کے اثرات کراچی پر آتے ہیں اور سندھ میں موجود دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کا فوری قلع قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
فاروق ستار
بریکنگ نیوز
- 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1481 ٹریفک حادثات 862 افراد شدید زخمی
- اینٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں میگا سیکنڈلز لٹک گئی
- جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے امریکی بحری ناکہ بندی سخت ایران
- کیوآرپینک بٹن لگانے کا عمل جاری، 82 ہزار گاڑیوں پر کیو آر کوڈچسپاں
- لاہور ہائیکورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشن کا کے پی میں گورنر راج کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کا اعلان
- 8 ماہ کے دوران ڈکیتی و دیگر جرائم کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مقدمات درج
- نیشنل گرڈ پاکستان اور ٹیوٹا پنجاب کے درمیان پاور سیکٹر سکلز ڈویلپمنٹ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ
- لاہور:صوبائی دارالحکومت میں کبوتر دانہ دنکا چگ رہے ہیں۔
- لاہور:خاتون روئی سے بھری رضائیاں لے کر جارہی ہے۔
- پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ
- آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا
- دل کی تکالیف سے اموات میں پاکستان کا دنیا میں 30واں نمبر
- مٹھی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنی میں حادثہ،2 محنت کش جھلس گئے، حالت تشویشناک
- لاہور:محنت کش بچوں کے جھولے کو سڑک پر کھینچ کر لے جارہا ہے۔
- سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ72 مزدور ہلاک
- اسلام آباد:وفاقی سیکرٹری برائے تجارت جواد پال ہالینڈ کے تجارتی وفد کی سربراہ مرلین ملز کو پاکستانی زیتون کے تیل کا تحفہ دے رہے ہیں۔
- بجلی چوری کیخلاف آپریشن ‘ 66مقدمات درج، 4ملزمان گرفتار
- 6 جعلی رجسٹریاں بنانے کا کیس’ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنیکا حکم
- بینکنگ محتسب نے 9 ماہ میں صارفین کو 1.2 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
