لاہور( این این آئی)انتظامیہ کے دعوئوں کے برعکس مختلف مقامات پر اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی اپنے عروج پر رہی ، دکاندار سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے زائد قیمت پر فروخت کرتے رہے ، انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں اور بازاروں میں عوام کا استحصال ہوتا رہا۔سرکاری نرخنامے میں آلو کی قیمت جاری نہیں کی گئی تاہم مختلف مقامات پر آلو 30سے40روپے کلو فروخت ہوا ،ادرک تھائی لینڈ370کی بجائے520سے540،ادرک چائنہ335کی بجائے400، اروی100کی بجائے 150 سے160،بینگن70کی بجائے 100 سے120،بند گوبھ150کی بجائے 180 سے200،بھنڈی160کی بجائے 220 سے240،پیاز190کی بجائے 230 سے 240، پالک فارمی50، پھول گوبھی 150کی بجائے200، پھلیاں موٹی 100کی بجائے150سے160، پھلیاں باریک160کی بجائے180 سے200،ٹماٹر درجہ اول140کی بجائے170سے180، ٹماٹر درجہ دوم 110 کی بجائے 130 سے 140، ٹینڈے دیسی190کی بجائے240 سے250، حلوہ کدو 35 کی بجائے50، ساگ50، سبز مرچ120کی بجائے150، شملہ مرچ 240 کی بجائے 280 سے300،شلجم160کی بجائے180سے200،کریلا 180کی بجائے250سے260،کھیرا فارمی80کی بجائے100، سرکاری نرخنامے میں کھیرا دیسی کی قیمت جاری نہیں کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 180سے200روپے کلو فروخت ہوا،گھیا کدو160کی بجائے180،گھیا توری120کی بجائے140،گاجر چائنہ160کی بجائے180سے200،گاجر دیسی120کی بجائے150،لہسن دیسی220کی بجائے280سے300،لہسن ہرنائی345کی بجائے380سے400، لیموں چائنہ105،متھی190کی بجائے220،مٹر380کی بجائے450سے460جبکہ مولی60روپے کلو فروخت کی گئی ۔پھلوں میں آم چونسہ لیٹ355کی بجائے400،آم رٹہ365کی بجائے400،انگور کالا480کی بجائے540سے560،انگور سفید موٹا300کی بجائے400،انگور گولہ280کی بجائے320سے340،انگور سندر خانی620کی بجائے800،امرود240،انار قندھاری420کی بجائے500،انار دیسی نیا370کی بجائے400،انار دانے دار595کی بجائے750سے800،پپیتا280،تربوز130،جاپانی پھل250کی بجائے300،خربوزہ205کی بجائے280سے300،سنگھاڑے200،سیب سفید نیا170کی بجائے200،سیب کالا کولو میدانی210کی بجائے250،سیب گاچہ سپیشل390کی بجائے450،سیب کالا کولو پہاڑی سپیشل405کی بجائے500،سیب کالا کولو پہاڑی 270کی بجائے320سے340،کیلا درجن درجہ اول175کی بجائے250، کیلا درجن درجہ دوم130کی بجائے150،کھجور عراق340کی بجائے400،کھجور ایرانی435کی بجائے470سے480،کھجور اصیل310کی بجائے340 جبکہ میٹھا درجن200 روپے درجن فروخت کیا گیا۔
