Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکہ نے ایف35 کے قریب پھٹکنے بھی نہ دیا سربراہ بھارتی فضائیہ کا اعتراف

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے امریکی
    ایف 35اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں تک بھارت کی محدود رسائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اہلکار بھارتی حکام کو ان طیاروں کے قریب بھی نہیں جانے دیتے، تو پھر انہیں فروخت کرنے کی بات کیسے کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے یہ بات راجستھان کے شہر جودھ پور میں کثیر ملکی فضائی مشق ترنگ شکتی 2026 کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پر امریکی پیسیفک ایئر فورسز کے کمانڈر جنرل کیون شنائیڈر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا نے بھارت کو ففتھ جنریشن کے ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی کوئی باضابطہ پیش کش کی ہے؟ اس پر اے پی سنگھ نے کہا کہ آپ کے لوگ ہمیں طیارے کے قریب بھی نہیں جانے دیتے اور آپ ہم سے اسے فروخت کرنے کی بات کر رہے ہیں۔امریکی ایف 35 طیاروں نے پہلی مرتبہ بھارت میں ہونے والی ترنگ شکتی 2026 فضائی مشق میں شرکت کی۔ اس مشق کے لیے امریکا کے چھ ایف 35 لائٹننگ ٹو لڑاکا طیارے بھارت پہنچے تھے۔طیاروں تک بھارتی حکام کی رسائی سے متعلق سوال پر اے پی سنگھ نے بتایا کہ امریکی حکام نے انہیں ایف 35 طیاروں کے کاک پٹ یعنی پائلٹ کے بیٹھنے اور طیارہ چلانے کی جگہ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی، تاہم بھارتی طیاروں کو امریکی ایف 35 کے ساتھ قریب پرواز کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ممالک اپنی حساس فوجی ٹیکنالوجی کو محفوظ رکھنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔پریس کانفرنس میں موجود امریکی پیسیفک ایئر فورسز کے کمانڈر جنرل کیون شنائیڈر نے کہا کہ ایف 35 سے متعلق معلومات کی فراہمی کا فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کی سطح پر سیکیورٹی اور معلومات کی درجہ بندی کے رہنما اصول طے کرتے ہیں کہ ہم کیا معلومات فراہم کر سکتے ہیں، کب فراہم کر سکتے ہیں اور ان معلومات کو کس طرح محفوظ رکھنا ہے۔اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ ایف 35 جیسے جدید لڑاکا طیاروں سے متعلق معلومات تک رسائی مخصوص حفاظتی ضابطوں کے تحت دی جاتی ہے اور اس کا فیصلہ صرف کسی ایک فوجی کمانڈر کی صوابدید پر نہیں ہوتا۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ روس نے بھارت کو اپنے ففتھ جنریشن ایس یو 57 لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی تاہم اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
    ایف 35

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر

      راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔

      رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.