فتح جنگ (بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کسانوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل، زرعی ترقی کے فروغ اور کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس، مؤثر اور انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسان خوشحال ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔ کاشتکاروں کو درپیش مشکلات دور کیے بغیر زرعی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پیپلز پارٹی کسان ونگمیں پنجاب کے قائم مقام صدر آصف حیات خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرملک ظفری حطار،ملک سائیں عاقب علی،سردار تیمور خان ہستال،ڈاکٹر طارق ملال اور پی ایس او ٹو گورنر سردار محمد علی خان آف ملال بھی موجود تھے خان آصف حیات خان نے گورنر پنجاب کو کسانوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کھاد، بیج، ڈیزل اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے باعث کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے زرعی پیداوار اور کسانوں کی معاشی حالت متاثر ہو رہی ہے۔آصف حیات خان نے کہا کہ کسان ملک کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں، لیکن بڑھتے ہوئے اخراجات، مہنگے زرعی مداخل اور فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے کے باعث کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چھوٹے کسانوں کے لیے فصلوں کی کاشت کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسانوں کو کھاد، معیاری بیج اور ڈیزل مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ زرعی اجناس کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنا کر کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کسانوں کو درپیش مسائل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری اور کاشتکاروں کی مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ امور پر توجہ دینا اور ایسے اقدامات کرنا ضروری ہے جن سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو، کاشتکاروں کو ریلیف ملے اور ملکی معیشت مستحکم ہو۔ملاقات میں زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز، کسانوں کی معاشی مشکلات اور کاشتکاروں کو درکار سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف حیات خان نے امید ظاہر کی کہ کسانوں کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
