Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    • رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
    • سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
    • چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
    • سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
    • راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
    • کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
    • گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
    • قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
    • حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
    •  اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے  لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
    • معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
    • اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
    • پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
    • ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
    • برازیلی افواج کے وفد کی نیول ‘ ایئر چیفس سے ملاقاتیں’ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سرکاری ہسپتالوں میں جعلی نوکریاں کرانے والا نوسرباز گینگ سرگرم ہو گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں جعلی نوکریاں کرانے والا نوسرباز گینگ سرگرم ، لاہور جنرل ہسپتال میں مبینہ طور پر 80ہزار روپے کے عوض ڈیٹا انٹری آپریٹر کا جعلی تقرر نامہ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے سرکاری ہسپتالوں میں بھرتیوں کے نظام اور دستاویزات کی تصدیق کے طریق کار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ سامنے آنے والی دستاویز پر لاہور جنرل ہسپتال ،محکمہ صحت پنجاب کے نام اور متعلقہ افسران کے دستخط و مہریں درج ہیں جبکہ لیٹر پر 8اکتوبر 2026کی تاریخ اور امیدوار کو 10نومبر 2026تک جوائننگ کی ہدایت درج ہے۔ تاہم دستاویز کی تصویر کی بنیاد پر اس کے اصلی یا جعلی ہونے کی حتمی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر 80ہزار روپے کے عوض یہ تقرر نامہ جاری کیا گیا جس کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر بھرتی کے نام پر رقم وصول کی گئی تو اس کے پیچھے کون ملوث ہے اور امیدوار کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ کس نے دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ تقرر نامے کا ڈائری نمبر، ریکارڈ، متعلقہ منظوری اور جوائننگ کی حیثیت فوری طور پر چیک کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ سرکاری ملازمت کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے کے الزامات محض امیدواروں کے مالی استحصال کا معاملہ نہیں بلکہ سرکاری اداروں کی ساکھ سے بھی جڑے ہیں۔ اگر تقرر نامہ جعلی ثابت ہوتا ہے تو اس کی تیاری، فراہمی اور مبینہ رقم وصول کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جبکہ اگر دستاویز اصلی ہے تو بھرتی کے قانونی طریقہ کار اور رقم وصولی سے متعلق الزامات کی وضاحت کی جائے۔ ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت پنجاب کا موقف سامنے آنا بھی ضروری ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین شواہد کی بنیاد پر کیا جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

      رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی

      سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.