کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے برانچ منیجر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ سعودی ریال، سات اسمارٹ ڈیوائسز اور موبائل فونز سمیت مختلف بینکوں کی چیک بکس برآمد کی گئی ہیں۔
