کراچی (بزنس رپورٹر )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور آٹو، سیمنٹ، بینکنگ اور آئل اینڈ گیس شعبوں میں خریداری سے مارکیٹ کو سہارا ملا جس کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا، کے ایس ای 100انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ65ہزار کی نفسیاتی حد پربحال ہو گئی ،سرمائے کے حجم میں 65ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 51.09فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغا ز مثبت ہوا اور انڈیکس دن کی بلند سطح 165629پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں مارکیٹ اتار چڑھا? کا شکار ہوئی تاہم کاروبار کا ااختتام مثبت زون میں ہوا۔بدھ کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 641پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس 164776پوائنٹس سے بڑھ کر 165417پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 170پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس49038پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 99975پوائنٹس سے بڑھ کر 100346پوائنٹس پر پہنچ گیا۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب75کروڑ25لاکھ87ہزار774روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم 18391 ارب46 کروڑ36لاکھ82ہزار55روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 20ارب روپے مالیت کے 58کروڑ58لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- جرمنی، لڑکی کو ہراساں کرنے والے روبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
- پشاور ،خیبر باڑہ بازار بند ر ہا، پولیس کی بھاری نفری تعینات،باڑہ و ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ
- نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا
- رنگلی سے کھنڈہ چوک تک سڑک پر درختوں کی شاخیں مسافروں کیلئی مشکلات
- اسلام آباد ، پی ای ٹی بوتلوں پر مکمل پابندی سے معیشت کا شعبہ متاثر ہونیکا خدشہ
- فصائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اصافہ سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- پیرا فورس اور بلدیہ کی خاموشی،تجاوزات مافیا نے سرکاری راستوں پر قبضہ جما لیا
- خاتون سمیت تین بچے لاپتہ، رپورٹ درج، تاحال سراغ نہ مل سکا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضائل مدثر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا دورہ
- بلکسر پولیس کا منشیات کے خلاف ایکشن ،10 بوتلیں شراب برآمد 1 ملزم گرفتار
- خاتون کی سابق وزیرِ اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش
- میگا موٹر نے BYD کراچی میراتھن کیلئے شراکت داری کی تجدید کر دی
- پنجاب آرٹس کونسل مری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی
- برطانیہ میں بچوں کے روایتی خاندانی نام پیچھے’ خان، احمد، علی اور حسین کی مقبولیت میں اضافہ’ محمد نام سرفہرست
- پوپ لیو کے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ آپریشن کرکے نکال دیا گیا :ویٹیکن
- اٹک شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو، پھل سبزیاں عام شہری کی پہنچ سے دور
- راولپنڈی :ایدمنسٹر یٹو جنرل بس سٹینڈ سید اسد عباسی شیرازی کی نگرانی میں اڈا پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ پر منشیات اور آئس کے عادی افراد کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
- ٹیکسلا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر
- چیچیاں انٹرچینج کے قریب کار اور شہزور میں تصادم ، 4 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
- پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ پر منشیات اور آئس کے عادی افراد کیخلاف کارروائی
