بنکاک (این این آئی) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر موڈیز کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معاشی منظرنامے اور خودمختار کریڈٹ پروفائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں حالیہ بہتری، مالیاتی اور بیرونی شعبے کے اشاریوں میں بہتری اور بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی کے امور زیرِ بحث آئے۔ وزیرِ خزانہ نے بیرونی قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافہ کیے بغیر مہنگے اور قلیل مدتی قرضوں کی جگہ طویل مدت کے مالی وسائل حاصل کرنے کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، جاری کھاتے کے خسارے کو محدود رکھنے اور اسٹیٹ بینک کی فارورڈ واجبات میں کمی کو اجاگر کیا۔ وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ خزانہ نے موڈیز کے نمائندوں سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے امکانات اور درجہ بندی کے جائزے میں سیاسی خطرات اور معاشی کارکردگی کو مناسب طور پر مدِنظر رکھنے کے حوالے سے بھی آرا طلب کیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
