لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ‘طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں صغیر سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون’لوئر مال میں جمشید سے 2لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں نصر اللہ سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، شاد باغ میں شہزاد سے 1لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ہیئر اور ستوکتلا سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس اسلام پورہ اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
