Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
    • پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
    • پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
    • گلی قاضی عبدالباری والی میںغیر قانونی جمپ عوام کیلئیسردرد بن گئے
    • حفاظتی ٹیکہ جات کے مضبوط نظام کی تشکیل انسدادِ پولیو کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:عائشہ رضا فاروق
    • 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد مقدمہ میں نامزد علیمہ خانم کیخلاف مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی’ وفاقی وزرا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انالیپل و دیگر جرمن یوم اتحاد کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • گلیانہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 80ہزار لوٹ لیے
    • اسلام آباد کی قدیم اخبار مارکیٹ سیل، شہر بھر میں اخبارات کی ترسیل معطل
    • امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
    • چیئرمینسی ڈی اے جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا
    • اسحاق ڈار کا ترکیہ میں بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع ‘تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار
    • فتح جنگ کی گلیوں میں بنے غیر قانونی جمپ عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں ۔
    • پی ٹی آئی ر ہنما کیخلاف درج مقدمات کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی
    • CDAکی اسلام آباد کو جدید دارالحکومت بنانے کیلئے کاموں میں تیزی
    • رضوان سعید شیخکستان پویلین کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
    • وفاقی وزیراحد خان چیمہ 2027کیلئے عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈز آف گورنرز کے چیئرمین نامزد
    • مشرقِ وسطی میں سپلائی کے خدشات برقرار تیل کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
    • فیصل ہلز انتظامیہ تشدد معاملہ، مقدمہ درج نہ کئے جانے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
    • بنکاک: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں شریک ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعظم کو دم توڑتی زرعی معیشت بارے عملی اقدامات کرنے چاہیں،کسان ونگز

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی کسان ونگز نے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی جدت اپنا نے کے ڈھیروں بیانات میں ایک اور بیان کا اضافہ کرنے کی بجائے وزیر اعظم شہباز شریف کو غذائی تحفظ کے عالمی دن کے موقع دم توڑتی ملکی زرعی معیشت کو سہارا دینے کے عملی اقدامات کا اعلان کرنا چاہئیے .چھوٹے مگر مجموعی قومی
    پیداوار میں بڑا حصہ ڈالنے والے کسان اپنی قوت خرید سے باہر زرعی جدت اپنانے کی بجائے زراعت کے پرانے طریقے اپنانے پر مجبور ہیں.پی ٹی آئی مرکزی کسان ونگ کے سیکریٹری انفارمیشن خالد نواز سدھرائچ ، میجر (ر) غلام سرور صدر کسان ونگ پنجاب ، محمد اعجاز شفیع جنرل سیکریٹری کسان ونگ پنجاب ، کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان کسان ونگ کے متعدد راہنماں نے جاری ربیع سیزن میں گندم کی کاشت پر سوال اٹھا دئیے ہیں . انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کسانوں کی بڑی تعداد پانی کی عدم دستیابی ،مہنگے ڈیزل ، کھاد، بجلی اور تصدیق شدہ بیج کو خریدنے کی قوت کھو چکی ہے جس سے پیداوار میں کمی اور غذائی تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں . انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 50 کلو تصدیق شدہ گندم بیج کا تھیلا ساڑھے پانچ ہزار روپے تھا . بجلی ، ڈیزل اور کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پہلے ہی پریشان کسانوں کو پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گذشتہ ہفتے عین اس وقت شدید پریشان کر دیا جب وہ تصدیق شدہ بیج کی خریداری کیلئے پیسے جمع کر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیج کے ایک تھیلے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان میں 2500 روپے اضافہ کیا گیا جو گندم کی بوائی کیلئے تباہ کن ہے . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 13. ایکڑ رقبے کے چھوٹے کسانوں پر اچانک اور غیر متوقع طور پر 19500 روپے ،بلوچستان میں 32 ایکڑاراضی کے مالک کسانوں پر 80,000/- روپے ، سندھ میں 16 ایکڑ اراضی پر 40,000/- روپے اور کے پی کے میں ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی پر 32500/- روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹیشن چارجز اس کے علاوہ ہیں . انہوں نے کہا کہ زرعی جدت کا پہلا قدم یہیں پر ختم ہو جاتا ہے اور اس کے بعد جدید زرعی مشینری ہے جس کے بارے میں ہمارا یہ کسان صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، جی ایس پی میپنگ ، کھادوں کا استعمال ، مانیٹرنگ ، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ، ڈرپ سپرنکل اریگیشن ، فصلی بیماریوں سے بچا وغیرہ کے بارے میں کسانوں کو آگاہی ہے ہی نہیں اور ہمارے وزیر اعظم زرعی جدت کی باتیں کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے کسان کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ دیا جائے اور اسے مارکیٹ کے استحصال سے بچایا جائے . اس کے بعد زرعی جدت سے آگاہی اور فراہمی کیلئے کسانوں کیلئے فارمرز فیلڈ سکول منعقد کئے جائیں تاکہ غذائی تحفظ کو حقیقی اور عملی طور پر یقینی بنایا جا سکے .

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان

      پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور

      پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.