پیرمحل(سٹی رپوٹر )ڈاکٹرز پر مبینہ غفلت کا الزام، دوران آپریشن خاتون جاں بحق، ورثاء کا نعش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کے گائوں 772گ ب کے محنت محمد ارشد کی 24سالہ بیوی آمنہ بی بی کو ڈلیوری آپریشن کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال اروتی لایا گیا تو دوران آپریشن مذ کورہ خاتون کی حالت اچانک خراب ہو جانے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل ریفر کردیا گیا تو ہسپتال میں چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون آمنہ بی بی کے جاں بحق ہو نے کیب تصدیق کی تو متوفیہ کے ورثاءنےطیش میں آکر نعش کو ملتان روڑ پر رکھ کر ٹائروں کو آگ لگا کر شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایاکہ آمنہ بی بی کی موت آپریشن کر نے والے ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث ہو ئی ہے ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پر زور مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو نے پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل زاہد اقبال نے فوری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد احتجاج کو ختم کروایا ، واضح رہے کہ متوفہ آمنہ بی بی 2بچوں کی ماں تھی۔
