راولپنڈی (این این آئی) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف جعلی
ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایمان اور ہادی کے خلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اور تماشا ہے، میں تو شروع دن سے کہہ رہی ہوں کہ دونوں کو جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، یہ جیل ٹرائل خواری ہے مذاق ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ میری ملاقاتیں ایمان سے ہوئی ہیں، یہ ہمارا قانونی حق ہے، میں ابھی زیادہ بات نہیں کروں گی پتہ نہیں ہمیں اندر جانے دیں گے یا نہیں۔

