واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر عوامی عدم اطمینان بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے سروے کے مطابق 64 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 36 فیصد نے ان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔سروے کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے معاملے میں بھی صدر ٹرمپ کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہوسکی۔ 55 فیصد امریکیوں نے مہنگائی کم کرنے سے متعلق ان کے دعوے کو مسترد کیا، جبکہ 77 فیصد افراد نے مہنگائی کے خلاف ان کی کارکردگی پر ناراضی ظاہر کی۔امریکی معیشت کی صورتحال بھی عوامی تشویش کا اہم سبب سامنے آئی۔ سروے میں 74 فیصد شرکا نے معاشی حالات پر شدید پریشانی ظاہر کی، جبکہ 53 فیصد نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں امریکی معیشت مزید خراب ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ 66 فیصد امریکیوں نے ملک کی مجموعی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔سروے میں سامنے آنے والی شرح صدر ٹرمپ کے دونوں ادوار میں ان کی مقبولیت کی کم ترین سطح ہے۔ یہ نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات قریب آرہے ہیں اور معیشت و مہنگائی اہم عوامی موضوعات ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
