اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار قومی ترقی کے لیے دیانت داری، اخلاقیات، باہمی اعتماد اور اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر ہے، ترقی کا معیار محض معاشی اعداد و شمار، سڑکوں، ڈیموں اور عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ قوم کے اخلاقی کردار اور معاشرتی اقدار کی مضبوطی بھی ہے۔اقدار پر مبنی معاشرے کے قیام، کردار سازی، باہمی اعتماد اور اجتماعی ذمہ داری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اڑان پاکستان کے ترقیاتی وژن میں دیانت داری، اخلاقیات اور مساوات کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ مضبوط اخلاقی بنیادوں کے بغیر مثبت اور پائیدار تبدیلی ممکن نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ ترقی کا ظاہری ڈھانچہ ہے جبکہ اخلاقی اقدار اس کی روح اور بنیاد ہیں۔ ہسپتالوں کی عمارتیں اور جدید طبی آلات اسی وقت حقیقی معنوں میں موثر ثابت ہوتے ہیں جب ڈاکٹر اور نرسیں احساس ذمہ داری اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے ساتھ خدمات انجام دیں، اسی طرح تعلیمی اداروں کی کامیابی کے لیے اساتذہ کی ذمہ داری، تربیت اور کردار سازی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
